ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جنوبی فلپائن میں جیل توڑ کر درجنوں قیدی فرار

جنوبی فلپائن میں جیل توڑ کر درجنوں قیدی فرار

Fri, 06 Jan 2017 14:24:34  SO Admin   S.O. News Service

منیلا،5جنوری(آئی این ایس انڈیا)فلپائنی حکام نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کے روز جیل توڑ کر فرار ہونے والے 158 قیدیوں میں سے چونتیس کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ 110اب بھی مفرور ہیں۔ پانچ قیدی گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مسلمان گوریلا جنگجوؤں نے دارالحکومت منیلا سے ساڑھے نو سو کلومیٹر جنوب میں واقع شہر کیداپاوان میں قائم اس جیل پر دھاوا بول دیا اور قیدیوں کو چھڑانے کے علاوہ ایک محافظ کو قتل بھی کیا۔ جنوبی فلپائن میں کئی دہائیوں سے مقامی مسلمانوں کی بغاوت جاری ہے اور پچھلے کچھ عرصے میں وہاں سرگرم کئی گروہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی حمایت کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔


 


Share: